سونے کے بڑے ذخائر دریافت

بیجنگ، 28 اکتوبر: چین کے وسطی صوبے میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت ہوگئے، جس کا تخمینہ 31 اعشاریہ 55 ٹن لگایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سونے کے بڑے ذخائر چین کے وسطی صوبے ہینان کی ٹونگ بائی کاؤنٹی میں دریافت ہوئے ہیں۔
ارضیات و معدنیات کے سے منسلک حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر سونے کا تخمینہ 31 اعشاریہ 55 ٹن لگایا گیا ہے تاہم یہ تخمینہ اندازے سے زیادہ تجاوز کرجائے گا۔