تحریک لبیک پاکستان عسکریت پسند تنظیم قرار۔ فواد چوہدری

اسلام آباد، 28 اکتوبر: پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں جس میں عسکری قیادت بھی شامل تھی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو ایک عسکریت پسند تنظیم کے طور پر دیکھا جائے گا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید بتایا کہ آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بھی حتمی فیصلہ لیا گیا کہ کسی بھی صورت میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیم کو شکست دی ہے، پہلے بھی ریاست کو کمزور سمجھنے کی غلطی کی انہیں بعد میں احساس ہوا۔