چین کا میزائل لانچ انتہائی تشویش ناک:مارک ملے

واشنگٹن 28 اکتوبر: اعلیٰ امریکی جنرل مارک ملے نے کہا ہے کہ چین کا مشتبہ ہائپرسونک ٹیسٹ سیٹلائٹ اسپوتنک کی طرح حیران کن ہے۔
امریکہ اس کے تعلق سے فکرمندہے۔

مسٹر ملے نے چین کے ہائپرسونک ہتھیاروں کے تجربے کی پہلی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اسے انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ یہ میزائل تجربہ کچھ اسی طرح حیران کن ہے جیسے 1957 میں سوویت یونین نے خلا میں دنیا کا پہلا سیٹیلائٹ اسپوتنک لانچ کیا تھا۔