ڈوڈہ سڑک حادثہ: شاہ نے منوج سنہا سے بات کی

نئی دہلی، 28 اکتوبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں پیش آئے سڑک حادثے میں ہوئی اموات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی ہے۔

مسٹر شاہ نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیش آئے سڑک حادثے سے دکھی ہوں ۔
اس میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔