2022ہندستان۔ آسیان دوستی کا سال ہوگا

نئی دہلی، 28اکتوبر: ہندستان اور آسیان کے مابین شراکت داری کے 30ویں سال کے موقع پر 2022کو ہندستان آسیان دوستی کے سال کے طورپر منایا جائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ہندستان آسیان چوٹی کانفرنس کو ورچول طریقہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔
کووڈ وبا کی وجہ سے مسلسل دوسرے سال بھی ہندستان آسیان چوٹی کانفرنس ورچول طریقہ سے منعقد کی گئی۔