کشمیر میں سیب فیسٹول کا آغاز

نئی دہلی 28 اکتوبر: وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سری نگر میں پہلے ایپل فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مسٹر تومر نے جموں و کشمیر حکومت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی حکومت مختلف اسکیموں کے لیے فراہم کردہ فنڈز سے ریاست میں زراعت کی ترقی کے لیے بہت اچھا اور تیز کام کر رہی ہے۔
سیب اور کشمیر ایک دوسرے کے مترادف ہیں، یہ اہم فصل ہے اوریہ اہم انعقاد یہاں سیب کے کاشتکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔