پولیس نے آرین منشیات معاملے میں گوساوی کو گرفتار کرلیا

ممبئی، 28 اکتوبر: نارکوٹکس کرائم کنٹرول بیورو (این سی بی) کے گواہ کرن گوساوی، جو آرین خان منشیات معاملے میں کئی دنوں سے مفرور تھے، کو آج پنے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق گوساوی کو آج صبح 5 بجے حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس ابھی اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔