لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر پولیس نے کی کا رروائی


مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زائد لوگوں کو کیا گرفتار
ٓاُجین05 اپریل)نیا نظریہ بیورو)لاک ڈا¶ن کے دوران ، پولیس نے شہر میں گھومنے والے ایک درجن افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سب کے خلاف دفعہ 151 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ایس پی جنا ب سچن اتلکر نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کر نے والو ں کے خلاف سخت کا رروائی کا حکم دیا ہے ۔اسی کے تحت پولیس نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کر لیا ہے ۔شہر کے سبھی علاقوں میں پولیس بلا وجہ سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف کا رروائی کر رہی ہے ۔
مختلف علاقوں میں پولیس نے کا رروائی کرتے ہو ئے تقریباً ایک درجن لو گوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے اب تک تقریباً 300 دو پہیہ گاڑیو ں کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ ان کا کورٹ چالان ہوچکا ہے۔ ضلع انتظامیہ مسلسل اعلانات کر ا رہی ہے کہ سبھی لوگ گھرو ں میںہی رہیں بہت ضروری ہو تبھی گھر سے باہر نکلیں ۔بھیڑ کی شکل میں قطعی نہ نکلیں گھر کا ایک ہی فرد باہرنکلے ۔