وینزویلا میں یکم نومبر سے دو مہینے کے لیے کورونا کی پابندیاں ہٹا ئی جائیں گی: صدر

کراکس، 27 اکتوبر: وینزویلا میں یکم نومبر سے دو مہینے کے لیے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں ہٹا دی جائیں گی اور اس دوران تمام کاروبار اور اداروں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
صدر نکولس مادورو نے یہ اعلان کیا ہے۔

مسٹر مادورو نے منگل کےروز ٹیلیویژن پر اپنے خطاب میں کہاکہ ’’اگلے پیر کے روز یعنی یکم نومبر سے دسمبر تک پابندیوں میں نرمی کی جائے گی”۔