عراق میں داعش کے حملے میں 11 شہری مارے گئے

بغداد، 27 اکتوبر: مشرقی عراق کے ایک گاؤں پر آئی ایس آئی ایس کے حملے میں کم از کم 11 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ نے سیکیورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ دیالہ میں مقدادیہ شہر کے قریب الحواشہ گاؤں میں منگل کے حملے میں متعدد شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثناء عراقی صدر براہم صالح نے ٹوئٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عراق کو غیر مستحکم کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔