نیل گنگا ٹی آئی کی کورونا رپورٹ آئی منفی


اُجین05 اپریل)نیا نظریہ بیورو) عنبرکالونی ساکن کورونا مثبت نوجوان کی موت کے بعد ، محکمہ صحت نے پورے علاقے کو کورنٹائن علاقہ قرار دے دیا ہے۔نیل گنگا پولیس اسٹیشن انچارج یہاں پر ڈیوٹی کر رہے تھے اور دو روز قبل ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جب کورونا کو شبہ ہوا تو ان کے خون کے نمونے لے کرڈاکٹر نے معائنہ کے لئے بھیجا۔ ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔سی ایم ایچ او ڈاکٹرانوسوئیہ گولی کے مطابق ، نیل گنگا پولیس اسٹیشن کے انچارج یشونت پال کی طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز انہیں شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ آج ان کے نمونے لینے کے بعد ، محکمہ صحت کو یہ رپورٹ موصول ہوئی ۔اس میں ٹی آئی جناب پال کی رپورٹ کورونا منفی آئی ہے۔ اس اطلاع کے بعد ، محکمہ پولیس نے راحت کی سانس لی ہے۔