کیجریوال دہلی کےمعمر شہریوں کو رام للا کا مفت درشن کرائيں گے

نئی دہلی، 27 اکتوبر: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز کہا کہ اجودھیا کو ‘مکھیہ منتری تیرتھ یاترا’ اسکیم میں شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت اب وہ تمام معمر شہریوں کو مفت میں رام للا کا درشن کرائیں گے مسٹر کیجریوال کی صدارت میں دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں کابینہ نے ‘مکھیہ منتری تیرتھ یاترا’ اسکیم کے تحت رام للا کے درشن کے لیے بزرگوں کو اجودھیا لے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے اس اہم فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ہم نے ‘مکھیہ منتری تیرتھ یاترا’ اسکیم کا دائرہ بڑھایا ہے اور اب اس میں اجودھیا کو بھی شامل کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت رام للا کی زیارت کے لیے بزرگوں کو اجودھیا لے جانے کا سارا خرچ دہلی حکومت برداشت کرے گی۔ اب تک ہم 35 ہزار لوگوں کو مختلف زیارت گاہوں کی سیر کر اچکے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ ایک طرح سے تمام بزرگوں کا شرون کمار بن کر ان کو رام للا کا درشن کرا دوں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ اسکیم گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند تھی لیکن اب کورونا وائرس کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ایک ماہ میں درشن کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے۔ اس لیے ہر کوئی تیرتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن کرسکتا ہے۔