مودی نے انسانیت پر مرکوز ترقی کا ایک شاندار، کامیاب حکمرانی کا نمونہ پیش کیا: امیت شاہ

نئی دہلی، 27 اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبوں کی فلاح و بہبود، ملک کی سلامتی، خوشحالی، تعلیم، ثقافت کی بنیاد پر عوام کی فلاح و بہبود والی پالیسیوں کے ساتھ انسانیت پر مرکوز ترقی کا ایک شاندار ماڈل پیش کیا ہے مسٹر امیت شاہ نے یہاں وزیر اعظم مودی کے بطور سربراہ حکومت 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر رام بھاؤ مہلیگی پربودھینی کی طرف سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔ مسٹر امیت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے مسٹر مودی کی کامیابیوں پر ایک نمائش کا افتتاح بھی کیا۔ اس پروگرام میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور بین الاقوامی ثقافتی تعاون کونسل کے صدر ونے سہستر بدھے بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران ملک کے ہر شعبہ مین تبدیلی آئی ہے جس کا خاکہ پیش کرنا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے نہ صرف معاشی مسائل اور ملک کی سلامتی پر توجہ مرکوز کی بلکہ اس طرح کے متعدد دوسرے شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کی جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ غریبوں کا معیار زندگی بلند کر کے بھی معیشت کو تیز کیا جا سکتا ہے، انہوں نے یہ کر کے دکھایا ہے۔ ملک میں خارجہ پالیسی کو آزاد بنایا اور ہمسایہ ملک کو واضح پیغام دیا کہ دوستی چاہئے تو سرحد پر تجاوزات نہیں چلے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مسٹر مودی نے نوٹ بندی، تین طلاق، ون رینک ون پنشن، چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری، سرجیکل اور ایئر اسٹرائیک جیسے کچھ فیصلے بہت سختی سے کیے ہیں لیکن عوام نے مسٹرمودی کی مکمل حمایت کی۔ اسی طاقت کی بدولت جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35A ہٹائے گئے، اور اس کے بعد رام جنم بھومی کے فیصلے سے مندر کی تعمیر شروع ہوئی تو ملک میں کہیں بھی فساد یا افراتفری نہیں ہوئی۔
امیت شاہ نے کہا کہ سرکاری خریداری میں بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کیا گیا ہے۔ خود انحصار ہندوستان کا نعرہ دے کر انہوں نے ظاہر کیا کہ جمہوریت میں نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پالیسیوں کی تکمیل کرنے میں مدد کریں