ترکی میں جیفری فلیک امریکی سفیر ہوں گے

واشنگٹن، 27 اکتوبر: امریکہ نے سابق ریپبلکن سینیٹر جیفری فلیک کو ترکی میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔
امریکی سینیٹ نے سابق ریپبلکن سینیٹر جیفری فلیک کی ترکی میں امریکہ کے اگلے سفیر کے طور پر تقرری کی توثیق کر دی ہے۔
سینیٹ نے منگل کو مسٹر فلیک کی نامزدگی کو صوتی ووٹ سے منظور کیا۔
مسٹر فلیک نے 2013 سے 2019 تک سینیٹر اور 2001 سے 2013 تک کانگریس مین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے دونوں ایوانوں کی خارجہ تعلقات کمیٹیوں میں بھی خدمات انجام دیں۔