’جو رام کو گالی دے رہے تھے، اب انھیں ایودھیا کی یاد آ رہی‘

یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا بحران میں یو پی اور بہار کے مزدوروں کو دہلی سے بھگانے والے دہلی کے وزیر اعلی کو انتخابات کے وقت بھگوان رام اور یوپی کے لوگ یاد آرہے ہیں۔
لکھنؤ: ایودھیا کی مفت یاترا کے اروند کیجریوال کے اعلان پر طنز کستے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ کورونا بحران میں اترپردیش اور بہار کے مزدوروں کو دہلی سے بھگانے والے دہلی کے وزیر اعلی کو انتخابات کے وقت بھگوان رام اور یوپی کے لوگ یاد آرہے ہیں۔ بی جے پی کے سماجی نمائندہ سمیلن کوخطاب کرتے ہوئے یوگی نے الزام لگایا کہ کہ کورونا بحران میں لاک ڈاؤں کے دوران ‘عآپ’ حکومت نے اترپردیش اور بہار کے مزدوروں کو دہلی سے بھگانے کا کام کیا تھا۔ کورونا بحران میں دہلی سنبھال نہیں پائے۔ یوپی اور بہار کے لوگوں کو بھگا دیا گیا اور اب جب انتخابات قریب آرہے ہیں تو انہیں یوپی یاد آرہی ہے۔