نتیش مغرور ہیں، وزیر اعظم بننے کا خواب ٹوٹا تو بی جے پی کی گود میں بیٹھ گئے: لالو

لالو یادو نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں کام کرنے والے چھوٹے لیڈر ہمارے تعاون کو نہیں سمجھتے، میں ان لیڈروں پر دھیان نہیں دیتا، میرا ماننا ہے کہ کانگریس اب بھی ملک میں اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت کر رہی ہے۔
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد نے منگل کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے سب سے مغرور شخص ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ (نتیش کمار) وزیر اعظم کی کرسی پر نظر رکھ رہے تھے۔ ان کی پارٹی کے لیڈروں نے انھیں وزیر اعظم میٹریل کی شکل میں پیش کیا۔ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت اس بات سے اچھی طرح واقف ہے۔ ایک بار جب ملک کا وزیر اعظم بننے کا ان کا خواب ٹوٹ گیا، تو وہ بی جے پی کی گود میں بیٹھ گئے اور بہار میں حکومت بنائی۔