سونیا نے بی جے پی اورسنگھ کے نظریے کے خلاف لڑنے کے لئے کارکنوں پرزور دیا

نئی دہلی، 26 اکتوبر: کانگریس کی صدرسونیا گاندھی نے منگل کے روز یہاں مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریے کے خلاف سخت لڑائی لڑنے اور ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے پارٹی کے کارکنوں پر زوردیا محترمہ گاندھی نے پارٹی جنرل سکریٹریوں، ریاستی انچارجوں اور ریاستی صدور کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے اتحاد اور نظم و ضبط قائم کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بی جے پی-سنگھ کے بدنیتی پر مبنی نظریے کا مقابلہ کرتے ہوئے پورے عزم کے ساتھ ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک سے منسلک اہم مسائل پر کانگری روزانہ بیانات جاری کرتی ہے، لیکن پارٹی کا پیغام بلاک اور ضلع سطح پر کارکنوں تک نہیں پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی مسائل پر ریاستی سطح کے لیڈروں میں نظریاتی وضاحت اور یکجہتی کا فقدان ہے۔ کانگریس صدر نے حال ہی میں نیشنل ایگزیکٹو میٹنگ میں بھی پارٹی لیڈروں کو پارٹی سے متعلق اپنے خیالات پارٹی کے فورم میں رکھنے اور میڈیا کے ذریعے ان سے بات نہیں کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ انہوں نے اس میٹنگ میں یہ بھی کہا کہ تھا کہ وہ نگراں نہیں بلکہ صدر ہیں اور پارٹی کے کام پر مسلسل توجہ دیتی ہیں ۔ انہوں نے آج بھی پارٹی میں نظم و ضبط کی نصحیت دی