ٹی بی کے خاتمے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت: پوار

نئی دہلی، 26 اکتوبر: ہندوستان تپ دق- ٹی بی کے خاتمے پر فوری توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ اس سمت میں تمام کوششوں کے نتائج کورونا وبا کے سبب الٹ گئے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے تجدید شدہ ٹی بی رسپانس کے لئے ڈبلیو ایچ او سیئر اعلیٰ سطحی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے آج خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے اس حقیقت پر زور دیا کہ جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں تمام 6 خطوں میں ٹی بی کی بیماری کا سب سے زیادہ بوجھ ہے۔