اوپو کی انویسٹ انڈیا سے شراکت داری، ٹیک اسٹارٹ اپ کو ملی مدد

نئی دہلی، 26/اکتوبر: ٹیکنالوجی کمپنی اوپو انڈیا نے ملک میں ٹیک اسٹارٹ اپ کی حمایت کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی قومی سرمایہ کاری فروغِ جدت و سہولت ایجنسی انویسٹ انڈیا کے ساتھ شراکت داری کرنے کا آج اعلان کیا۔

اوپو انڈیا کے ڈپٹی چیئرمین تسلیم عارف نے منگل کو اس پہل پر کہا کہ میں ہندستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کی سمت میں اپنے عزم کو دہرانے کے لیے انویسٹ انڈیا اور اے جی این آئی ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر پر جوش ہوں۔
ملک میں جدت کو فروغ دینے کے حکومت کے ویزن کے مطابق انویسٹ انڈیا اور اے جی این آئی ای مل کر اوپو کے انویسٹ پروگرام کو مزید فروغ دیں گے اور جدت پسندوں کو ان کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے میں مدد کریں گے۔