ملیشیا میں کورونا وائرس کے 4782 نئے کیسز، 92 ہلاکتیں

کوالالمپور، 26 اکتوبر: ملیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4,782 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 24,36,498 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے منگل کو دی۔
وزارت صحت کی ویب سائٹ پر دکھائے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز میں سے 15 کا تعلق بیرون ملک سے ہے جب کہ 4767 مقامی لوگوں سے رابطے کے ذریعے متاثر ہوئے ہیں۔
اس دوران مزید 92 افراد جان لیوا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 492 ہو گئی جب کہ ہلاکت خیز وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 34 ہزار 783 ہو گئی۔
ملیشیا میں اس وقت 73,223 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 602 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں اور 300 آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔
ملیشیا میں پیر کے روز 1,84,162 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ویکسین کی پہلی خوراک یہاں کی 77.7 فیصد آبادی کو دی گئی ہے، جب کہ 73.2 افراد کو دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں