دہلی: پرانی سیماپوری میں گھر میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک

نئی دہلی، 26 اکتوبر: دہلی میں منگل کو ایک گھر میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دہلی کے پرانی سیما پوری علاقے میں واقع ایک سہ منزلہ مکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں رادھیکا، رینا، ہوری اور آشو کی موت ہوگئی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔