فلم ساز تشدد اور فحاشی دکھانے سے گریز کریں: نائیڈو

نئی دہلی، 25اکتوبر: نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیائیڈو نے فلم بنانے والوں سے تشدد اور فحاشی دکھانے سے گریز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ سنیما صنعت کو ایسا کچھ نہیں کرنا چاہئے جو ثقافت اور روایات کو کمزورکرتی ہے۔

مسٹر نائیڈو نے پیر کو یہاں 67ویں نیشنل ایوارڈس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک فلم سماجی، اخلاقیات اور اخلاقی پیغام کا دینے والی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ایک اچھی فلم میں دلوں ا ور ذہنوں کو چھونے کی طاقت ہوتی ہے۔