کرنٹ کی زدمیں آنے سے ایک ہی خاندان کے تین افرادہلاک

بھنڈ 25 اکتوبر: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ عمری تھانہ علاقہ کے نونہاٹا گاؤں میں کل کروا چوتھ کی رات کرنٹ کی زدمیں آنےسے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔
یہ خاندان بیل گاڑی پر جا رہا تھا تبھی ایک جھولتے ہوئے تار کی زدمیں آنے سے شیام سنگھ، ان کی اہلیہ چریا اورچھ سالہ بیٹی کی موت ہوگئی۔