پولیس اور نکسلیوں کی مڈبھیڑ میں تین نکسلی ہلاک

جگدل پور 25 اکتوبر: چھتیس گڑھ کے جنوبی بسترعلاقہ میں تلنگانہ اور چھتیس گڑھ سرحد پر آج صبح نکسلی پولیس مڈبھیڑ میں تین ہارڈکور نکسلی مارے گئے۔
جن کے قبضے سے جدید ہتھیار برآمد کیا گیا۔

بستررینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے بتایا کہ چھتیس گڑھ اورتلنگانہ پولیس کی مشترکہ ٹیمیں اپنے اپنے سرحدی علاقوں میں گشت کرررہی تھیں، اسی وقت تلنگانہ کے تھانہ پرور اورچھتیس گڑھ کے تھانہ ارلمڑی کے درمیان سرحد میں آج صبح گراونڈ فورس کے ساتھ نکسلی مڈبھیڑ میں تین ہارڈکور نکسلی مارے گئے جن کے قبضے سے ایک اے کے 47، ایک ایس ایل آر اور ایک انساس رائفل برآمد کی گئی ہے۔