ایئر انڈیا نے امرتسر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دو اہم روٹوں پر بکنگ بند کی

امرتسر، 25 اکتوبر: ایئر اندیا نے شری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی ادے سے ناندیڑ اور اٹلی کے روم کے لئے اپنی راست پروازوں کی بکنگ بند کردی ہے جس سے دو اہم روٹوں پر ایئر انڈیا کی پروازوں کو معطل کرنے کے امکان بڑھ گئے ہیں۔

پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں فلائی امرتسر پہل کے عالمی رابطہ کار سمیپ سنگھ گمتالا نے پنجاب کے وزیراعلی چرن جیت سنگھ چنی اور شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی صدر بی بی جاگیر کور کی توجہ مبذول کرائی اور ان سے وزیراوظم نریندر مودی اور شہری ہوابازی کے وزیر جیوترآدتیہ سندھیا سے اس معاملے پر رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
فلائی امرتسر پہل نے ایئر انڈیا کو بھی 31 اکتوبر کے بعد بھی گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے امرتسر سے نانڈیڑ اور اٹلی کے روم کے لئے اپنی راست پروازوں کو جاری رکنے کے لئے کہا ہے۔