سرکار میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،25 اکتوبر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حالیہ برف باری سے میوہ باغات کو ہونے والے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا یا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ باغبانی کا عملہ سڑکوں کے ساتھ واقع باغات کا ہی معائینہ کرتا ہے جبکہ اندرونی علاقوں کے باغوں کا معائینہ کرنے کے لئے کوئی بھی ٹیم نہیں بھیجی جا رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے متاثرین کو بھر پور معاوضہ دینے کی اپیل کی۔