ہماچل کے بلند علاقوں میں برفباری اور میدانوں میں بارش سے معمولات زندگی متاثر

شملہ، 25 اکتوبر: ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں میں برفباری ہونے اور ریاست میں بارش کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

بارش اور برفباری کے سبب درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جس سے سردی بڑھ گئی ہے۔
لاہول اسپتی کے داخلہ راستے 13050 فٹ روہتانگ درے، کنزم درے، بارالاچا، لیڈی آف کیلانگ، سپت رشی پہاڑی، گوشال پہاڑیاں، منڈی کی شکاری دیوی، کانگڑا کے دھولا دھار پہاڑی سلسلے، سچپاس، منیم ہش، چمبا ضلع کے بھرمور اور پانگی، کنور کے کنّر کیلاش، شملہ کے ڈوڈرا اور ریاست کے کئی بلند مقامات پر بھاری برفباری ہوئی۔