ریڈیو پولیس نے پیرامیڈیکل ٹیم اورڈیوپی پرتعینات اہلکاروں کوکھانے کے پیکٹ کئے تقسیم


بھوپال:5اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی میں بھی ہنگامی خدمات میں مصروف افراد کرونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ آج ، ریڈیو پولیس نے جے پی اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکل عملہ کے لئے بڑے پیمانے پر 300 کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے۔واضح رہے کہ بھوپال میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت دن رات کوشش کر رہا ہے۔ پولیس ہنگامی خدمات میں مصروف ان ملازمین کا تالیاں بجا کران کاحوصلہ بڑھارہی ہے۔ جبکہ شہر کے لوگ بھی ان ملازمین کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔وہیں ڈیوٹی پرتعینات ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ اس وباءسے نمٹنے کے لئے ہم لوگ مستقل طورپراپنے کنبے کوچھوڑکرملک کے لوگوں کوبچانے میں مصروف ہیں۔اس دوران لوگ ہماری خدمت کوسلام کررہے ہیں۔وہیں ہم لوگوں نے بھی دل لگاکرکوروناوائرس سے لوگوں کوبچانے کے لئے دن رات ایک کردیاہے۔اس دوران مختلف امدادی گروپ ڈیوٹی پرموجود عملے کے لئے فوڈ پیکٹ بھی پہنچارہے ہیں۔آج ریڈیو پولیس جے پی اسپتال بھوپال میں فوڈ پیکٹ تقسیم کررہی ہے۔تاکہ ہم لوگوں کوکام کرنے میں کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے۔واضح رہے کہ بھوپال میں ریڈیو پولیس نے جے پی اسپتال کے تمام عملے میں 300 کے قریب کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔