ماحول کوخراب کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے:بھوپیش

رائے پور 25 اکتوبر: چھتیس گڑھ میں قیادت کی تبدیلی کے تعلق سے جاری رسہ کشی اور اب اس کے حق میں اور اس کے خلاف ٹکراو کے واقعات کے درمیان وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ ریاست کے انچارج کے ذریعہ صورت حال واضح کئے جانے کے بعد ڈھائی سال کا باربار سوال اٹھاکر ماحول خراب کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

مسٹر بگھیل نے آج یہاں اتر پردیش اور ہماچل پردیش کے تین روزہ انتخابی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے مانا ایئرپورٹ پر صحافیوں کے کل جمشید پور میں کانگریس کے انچارج قومی سیکریٹری کی موجودگی میں منچ پر ان کے اور سنگھ دیو کی حمایت کے درمیان ٹکراو کے واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر یہ تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی انچارج پی ایل پونیا پہلے ہی صورتحال کو واضح کر چکے ہیں۔