کانگریس قبائلیوں کی پارٹی ہے، بی جے پی سرمایہ داروں کی پارٹی ہے: کملناتھ

علی راجپور، 25اکتوبر: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلی کلناتھ نے کہاکہ کانگریس پارٹی قبائلیوں کی پارٹی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صرف سرمایہ دارو ں کی ہی پارٹی ہے۔

مسٹر کملناتھ نے آج یہاں علی راجپور ضلع کے بھابرا میں پارٹی کے امیدوار مہش پٹیل کی حمایت میں منعقدہ انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قبائلیوں کی پارٹی ہے جبکہ صرف سرمایہ داروں کی پارٹی ہے۔
انہوں نے سابقہ کانگریس حکومت کی حصولیابیوں کو گناتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کسانوں کا ساتھ دیا۔