راجناتھ نے وزارت دفاع کے مختلف دفاتر کا اچانک معائنہ کیا

نئی دہلی، 25اکتوبر: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ساوتھ بلاک میں واقع وزارت دفاع کے مختلف دفاتر کا آج اچانک معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

مسٹر سنگھ پیر کو اچانک مختلف دفاتر اور محکموں کے دورہ پر گئے۔
انہوں نے دفاتر میں صفائی ستھرائی اور کام کاج کے ماحول کا جائزہ لیا اور ملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔