وراٹ کی کپتانی والی اننگز کے ساتھ ہندوستان کا چیلنجنگ اسکور

دبئی، 24 اکتوبر: کپتان وراٹ کوہلی کی 49 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف اتوار کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں 20 اووروں میں سات وکٹوں پر 151 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اترے ہندوستان کی شروعات خراب رہی۔
پہلے اوور کی چوتھی گیند پر روہت شرما لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔