چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے پھر 443 ہلاکتیں

نئی دہلی، 25 اکتوبر: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے چار ہزار 899 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جبکہ تقریبا ساڑھے چار سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دریں اثنا اتوار کو ملک میں 12 لاکھ 30 ہزار 720 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک ایک ارب 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14،306 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد تین کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ اس دوران 18 ہزار 762 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 67 ہزار 367 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 4899 سے گھٹ کر ایک لاکھ 67 ہزار 695 رہ گئے ہیں۔
اسی عرصے میں 443 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 54 ہزار 712 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.49 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.18 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر آگئی ہے۔