چین میں کورونا کے مقامی طورپر منتقل ہونے والے 26 معاملے درج

بیجنگ، 24 اکتوبر: ہفتہ کو چین میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے کورونا انفیکشن کے 26 معاملے درج کئے گئے۔
قومی صحت کمیشن نے اتوار کو اپنی یومیہ رپورٹ میں یہ معلومات دی ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ نئے کیسز میں سے سات اندرونی منگولیا سے درج ہوئے ہیں، چھ چھ گانسو اور ننگزیا سے، ہیبی، ہونان اور شانسی سے ایک ایک معاملے کی اطلاع ملی ہے۔