شمال مشرقی چین میں رہائشی عمارت میں دھماکہ، دوہلاک، سات زخمی

دالیان 24 اکتوبر :چین کے لیاؤننگ صوبے کے وافانگدیان شہر میں اتوار کی صبح ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہونے سے لگی آگ میں دو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی انتظامی عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 5.30 بجے ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا اس میں دو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔