تحریک لبیک سے مذاکرات کامیاب، مظاہرین اسلام آباد کی طرف نہیں بڑھیں گے :شیخ رشید احمد

اسلام آباد ، 24 اکتوبر: پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کی قیادت میں کیا جارہا مظاہرہ اسلام آباد کی طرف نہیں بڑھے گا کیونکہ ان کے ساتھ ہوئےمذاکرات تقریبا کامیاب ہو چکے ہیں۔

مسٹر احمد نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ٹی ایل پی کے کارکن پیر یا منگل تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے، لیکن اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں بحث کے لیے اٹھایا جائے گا۔