یوپی میں کورونا کے ایکٹیو معاملے ایک بار پھر 100سے اوپر

لکھنؤ:24اکتوبر: اترپردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر 100 کے اعداد کو عبور کرگئے ہیں جمعہ کو ایکٹیو مریضوں کی تعداد 85تک پہنچ گئی تھی جس میں آج معمولی اضافہ ہوا ار ریاست میں فی الحال 103مریضوں کا علاج جاری ہے اڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے اتوار کو بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست کے دس اضلاع میں 13نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چارمکمل طور سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جانچ کے دوران ریاست کے 41اضلاع میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 12کروڑ 54لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین خوراک لگائی جاچکی ہیں۔ نوکروڑ 58لاکھ 81ہزار لوگوں کو پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ دو کروڑ 95لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ٹیکے کی دونوں خوراک لے لی ہے۔
مسٹر سہگل نے بتایا کہ ٹیکہ کاری کے لئے مستحق 20.03فیصدی ریاستی باشندوں کو ٹیکے کی دونوں خوراک لگائی جاچکی ہے۔65فیصدی سے زیادہ لوگوں نے کم سے کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علی گڑھ، اوریا،بدایوں، باغپت،بلیا، بلرامپور،بارہ بنکی، بستی، بہرائچ، بجنور، چترکوٹ،دیوریا، ایٹہ ،اٹاوہ، فرخ آباد، فتح پور، فیروزآباد، گونڈہ، ہمیر پور، ہردوئی، ہاتھرس، جالون، جھانسی، کانپوردیہات،کاس گنج، کوشامبی، کشی نگر،لکھیم پور کھیری، للت پور، مہارج گنج، مہوبہ، مین پوری، پرتاپ گڑھ، رائے بریلی، رامپور،سنت کبیر نگر، شاملی، شراوستی، سدھارتھ نگر، سونبھدر، سلطان پور اور اناؤ میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں بچا ہے۔یہ اضلاع کورونا سے پاک ہوچکے ہیں۔