ضمنی انتخابات کے دوران کانگریس کو جھٹکا، رکن اسمبلی سچن برلا بی جے پی میں شامل

کھرگون، 24اکتوبر: مدھیہ پردیش میں کھنڈوا پارلیمانی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے دوران آج اس وقت کانگریس کو سخت جھٹکا لگا جب کانگریس کے رکن اسمبلی سچن برلا وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے سامنے ایک انتخابی اجلاس کے دوران بی جے پی میں شامل ہوئے۔

مسٹربرلاکھنڈواپارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والے کھرگون ضلع کی بڑواہ سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
وہ 2018کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔