دیوالی کے بعد گورکھپور سے شروع ہوگی کانگریس کی چوتھی’پرتگیا یاترا’

لکھنؤ:24اکتوبر: تنہا اپنے دم پر اترپردیش میں حکومت سازی کا خواب دیکھنے والی کانگریس دیوالی کے بعد پورانچل کی عوام سے رابطہ قائم کرنے کے لئے چوتھی ‘تبدیلی’یاترا کا آغاز کرے گی۔

سابق مرکزی وزیر پردیپ جین آدتیہ،سابق رکن پارلیمان راکیش سچان اور ساب رکن پارلیمان مسٹر پی ایل پنیا نے اتوار کو یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ موجودہ وقت میں تین مقامات سے پرتگیا یاترا شروع ہوچکی ہے جبکہ چوتھی یاترا کا آغاز گورکھپور سے دیوالی کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بارہ بنکی سے شروع ہوئی یاترا لکھنؤ، اناؤ، فتحپور، چترکوٹ، باندہ، ہمیر پور، جالون ہوتے ہوئے یکم نومبر کو جھانسی میں اختتام پذیر ہوگی۔