یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی: سلمان خورشید

سہارنپور:24اکتوبر: سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی تنہا ہی قسمت آزمائے گی اور کسی دیگر پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔

کانگریس کے سابق ریاستی صدر نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پارٹی اس بار الیکشن میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔
انہوں نے انتخابات کے پیش نظر مختلف پارٹیوں کے درمیان ہورہے اتحاد سے جڑے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ’پارٹی تنہا ہی انتخاب لڑے گی’۔