یکانیر ڈویژن کے پٹرول پمپوں پر آج نصف شب سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال:گپتا

سری گنگا نگر، 24 اکتوبر: راجستھان کے بیکانیر ڈویژن کے چار اضلاع بیکانیر، چورو، ہنومان گڑھ اور سری گنگا نگر میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی غیر مساوی پالیسیوں کے خلاف پٹرول پمپ آج نصف شب سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ پٹرولیم مصنوعات ایسوسی ایشن کے صدر آشوتوش گپتا نے دوپہر یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال آج رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی غیر معینہ ہڑتال کے فیصلے کی گنگانگر تاجر ایسوسی ایشن ، جوائنٹ بزنس بورڈ اور گرامین مزدور کسان سمیتی (جی کے ایس) نے کھلی حمایت کی ہے۔