میئرنے میونسپل کارپوریشن عملے کو ہومیوپیتھک دوائیں کی تقسیم


اُجین04اپریل (نیا نظریہ بیورو)میونسپل کارپوریشن عملہ اس نازک حالات میں شب و روز اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ اس ماحول میں عوام کی دیکھ بھال کے علاوہ خود میونسپل کارپوریشن عملے کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔ اپنی صحت کی حفاظت کے لئے آپ کو یہ دوا دی جارہی ہے۔
یہ بات میئر محترمہ مینا وجئے جونوال نے کہی۔ آپ کورونا کے بچاو¿ کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن عملے میں بیماری سے بچنے والی ہومیوپیتھک دوائیں تقسیم کررہی تھیں اور افسران اور ملازمین کی رہنمائی کررہی تھیں۔ محکمہ کے مطابق ملازمین کے لئے دوائی کا پیکٹ پیش کرتے ہوئے افسران نے ان سے کہا کہ وہ یہ دوا خود استعمال کریں اور اپنے ماتحت ملازمین اور اہل خانہ کو بھی استعمال کے لئے دیں۔ اس دوا سے قوت مدافعت میں اضافہ ہو گا ۔ میئر محترمہ مینا وجئے جونوال نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ ہمارے شہر اور شہریوں کے لئے بہت اہم ہے لہٰذا صحت مند اور تندرست ہونا بہت ضروری ہے۔