پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

نئی دہلی، 24 اکتوبر: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اتوار کو مسلسل پانچویں دن گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔
آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر ہمہ وقتی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

بدھ کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 35 ، 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔