پونے میں بایو گیس پلانٹ کی تعمیر میں سسٹیما بایو کی 200 ملین روپے کی سرمایہ کاری

نئی دہلی، 24 اکتوبر: میکسیکو کی کمپنی سسٹیما بایو نے پونے کے قریب بایو گیس ری ایکٹر کی تیاری کے لیے ایک جدید ترین پلانٹ قائم کیا ہے جس کا مقصد کسانوں کو کم لاگت کا سامان فراہم کرنا اور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

سسٹیما بایو کےکو فاؤنڈر اور پروڈکشن افسرکیمیلو پیجز نے آج کہا کہ مینوفیکچرنگ سینٹر میں 200 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد کمپنی کے پیٹنٹ بایو گیس ری ایکٹرز کو ہندوستان میں تیار کرنا اور انہیں کسانوں کو سستی قیمت پر دستیاب کرنا ہے۔