ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 98.17 اورکیسز کی شرح 0.51 فیصد

نئی دہلی، 24 اکتوبر: ملک میں کووڈ کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے کی شرح 98.17 فیصد رہی ہے جبکہ وائرس سے متاثر ہونے کی شرح 0.51 ریکارڈ کی گئی ہے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 لاکھ 40 ہزار 676 کووڈ ویکسین دی گئی آج صبح 7 بجے تک کووڈ ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 102 کروڑ 10 لاکھ 43 ہزار 258 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 16479 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کووڈ 19 سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 35 لاکھ 48 ہزار 605 ہو گئی ہے۔