سو کروڑ کووڈ ویکسینیشن سے ملک میں نیا جوش: مودی

نئی دہلی ، 24 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن سے نیا جوش اور نئی توانائی پیدا ہوئی ہے اور اعتماد پیدا ہوا ہے کہ ملک کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتا ہے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 82 ویں قسط میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن کے بعد نئے جوش اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی قوم کی طاقت اور سب کی کوششوں کا منتر ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن کا اعداد و شمار بہت بڑا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی لاکھوں چھوٹے، متاثر کن اور قابل فخر تجربات اورکئی مثالیں منسلک ہیں۔

ایک سو کروڑ کووڈ ویکسینیشن کی کامیابی پر وزیر اعظم نے کہا’’میں اپنے ملک اوراپنے ملک کے لوگوں کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہوں۔