قومی اتحاد کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کریں : مودی


نئی دہلی ، 24 اکتوب: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کو متحد ہ کوششوں سے بڑی بلندیوں پر پہنچایا جا سکتا ہے اس لیے ہر شہری کو قومی اتحاد کے لیے کچھ کچھ ضرور کرنا چاہیے۔

مسٹر مودی نے اتوار کے روز آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘کی 82 ویں قسط میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو قوم کی وحدت کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے۔
اس سے ذہن کو سکون ملتا ہے۔