پورے ملک میں 157میڈیکل کالجوں کو منظوری


نئی دہلی، 24اکتوبر (یواین آئی) مرکزی حکومت نے گزشتہ سات برسوں میں پورے ملک میں 157نئے میڈیکل کالجوں کی منظوری دی ہے جن پر کل ملاکر 17,691.08کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ان میڈیکل کالجوں میں تقریباً 16000انڈرگریجوئیٹ میڈیکل سیٹیں جوڑی جائیں گی۔
ان میں سے 64نئے میڈیکل کالج کام کرنے لگے ہیں اور 6500سیٹیں بنائی گئی ہیں۔