مکسی روڈ واقع دونا فیکٹر ی میں آتشزدگی


فائر برگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے کا فی مشقت کے بعد آگ پر پایا قابو
اُجین04اپریل (نیا نظریہ بیورو) صبح قریب 8 بجے نامعلوم وجوہات کے چلتے مکسی روڈ واقع ادیوگ پوری کی دونا فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 8 سے زائد گاڑیاں موقع پر پہنچی ۔فائر برگیڈ عملہ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ مکسی روڈ ادیوگ پوری میں ، ناکوڑا گریہہ ادیوگ پوری کے نام سے پر بھات جین ساکن مسدی پو رہ کا دونا کا کا رخانہ اور کاغذ کاٹنے کی مشین واقع ہے ۔ پربھات جین نے بتایا کہ صبح 8 بجے کے قریب فیکٹری کے قریب رہنے والے مزدوروں کا فون آیا کہ اندر سے دھواں نکل رہا ہے۔ انہوں نے فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی اور خود وہاں پہنچے۔ تالا کھول کر دیکھاتو وہاں رکھا کاغذجل رہا ہے ۔ فائر برگیڈ نے رات تقریبا ً 8.30 بجے تک پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی ۔پربھات جین نے مزید بتایا کہ 22 مارچ کو لاک ڈا¶ن کے بعد فیکٹری بند کردی گئی تھی۔یہاں قریب 20 مزدور کام کرتے ہیں۔ آگ پر قابو پانے تک لاکھوں کے کا غذات خاکستر ہو گئے۔ فائر آفیسر راجپوت کے ذریعہ موقع پر ہی آگ بجھانے کی ہر ممکنہ کو شش کی ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ فائر برگیڈ کے اہلکاروں نے جے سی بی کی مدد سے فیکٹری کی فصیل توڑ کر کسی طرح آگ پر قابو پایا ۔