لاک ڈا¶ن کی خلاف ورزی کرنے پر دکانیں ہوئی سیل


اُجین04اپریل (نیا نظریہ بیورو)کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاﺅن اور کرفیو کے دورا ن لوگ گھر پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو کلکٹر کی سخت ہدایات پر کچھ ایسے ہی لوگوں پر کارروائی کی گئی اور ان کی دکا نوں کوسیل کیا گیا ۔ دراصل ، لاک ڈا¶ن کے دوران مقررہ وقت کے باوجود یہ لوگ دکانیں کھولے ہو ئے تھے ۔ دراصل ہوا یوں ہفتہ کو کلکٹر جناب ششانک مشرا معائنہ پر نکلے تو اس دوران ہری پھاٹک وغیرہ مقامات پر کچھ دکانیں کھلی پائی گئی اور ان پر گاہکوں کی بھیڑ لگی ملی۔ ایسے میں کلکٹر کی ہدایات پر ان دکانوں کو تحصیلدار محترمہ پورنیما سندھی نے سیل کی کارروائی کی ۔ تحصیلدار سندھی کے مطابق ہری پھاٹک پر ا سٹار ہند بیکری اور توپ خانہ علاقہ میں الصفاءگروسری ، ہمسفر ٹور اینڈ ٹریولس ، حیدر انٹرپرائزز ، ٹائر کی دکان وغیرہ کھلی پائی گئی اور ان پر ہجوم لگا ہوا پایا گیا۔ مذکورہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔